ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایس پی کے دو سابق رہنما لال جی ورما اور رام اچل راجبھر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے

بی ایس پی کے دو سابق رہنما لال جی ورما اور رام اچل راجبھر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے

Sun, 07 Nov 2021 11:07:45    S.O. News Service

لکھنؤ،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کئی لیڈران اپنے نفع اور نقصان کی بنیاد پر نئی پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں آج بی ایس پی کے دو سابق لیڈران سماجوادی پارٹی کی سائیکل پر سوار ہوں گے۔

بی ایس پی سے معطل شدہ سابق وزیر اور رکن اسمبلی لال جی ورما اور رام اچل راجبھر آج اکھلیش یادو کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو آج امبیڈکر نگر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے، اسی جلسہ کے دوران دونوں لیڈران سماجوادی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اکھلیش یادو 11.45 بجے اکبرپور بھانمتی اسمارک کالج میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

لال جی ورما اور رام اچل راجبھر نے کچھ دنوں قبل اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ کچھ مہینے پہلے بی ایس پی نے اپنے دنوں قدآور لیڈران کو پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ یوپی میں ہوئے پنچایت انتخابات کے دوران دونوں پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام تھا۔


Share: